ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / وینزویلا کا امریکی ریاستوں کی تنظیم کیواے ایس کو چھوڑنے کا فیصلہ

وینزویلا کا امریکی ریاستوں کی تنظیم کیواے ایس کو چھوڑنے کا فیصلہ

Thu, 27 Apr 2017 22:12:48    S.O. News Service

کراکس،27اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لاطینی امریکی ملک وینزویلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ریاستوں کی تنظیم OAS کو چھوڑ رہا ہے۔ وینزویلا کے وزیر خارجہ ڈیلسی روڈریگز کے مطابق ان کی حکومت واشنگٹن میں قائم اس علاقائی اتحاد سے نکلنے کے لیے دو سالہ عمل کا آغاز کر دے گی۔ وینزویلا میں جمہوریت کی صورتحال پر امریکی ریاستوں کی اس تنظیم اور دیگر بین الاقوامی گروپوں کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خلاف جاری مظاہروں میں وینزویلا میں رواں ماہ کے دوران اب تک 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مادورو نے ملک کے معاشی بحران کو ایک امریکی حمایت یافتہ سرمایہ دارانہ سازش قرار دیا ہے۔


Share: